فاروق ستار پر جھوٹا مقدمہ بنا،عامرخان

ايم کيو ايم پاکستان کی اين اے 243 کے ضمنی انتخابات کے حوالے گلشن اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان تحریک انصاف کی حکومت پر بھی خوب گرجے اور ساتھ ہی مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت چھوڑنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے کے بعد بھی اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو سوچیں گے کہ حکومت میں رہیں یا نہیں۔عامر خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو وعدے کیے وہ پورا کرنے میں ناکام ہے، گاڑیاں یا بھینسیں نیلام کرنے سے حکومتیں نہیں چلتی ، جبکہ وزیراعظم کی ٹيم ميں خود انتشار پایا جاتا ہے۔اس موقع پر ايم کيو ايم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر نے پی ٹی آئی کو وزیر اطلاعات کی تبدیلی کا بھی مشورہ دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: