ن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے درخواست جمع کرادی

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتاری کا معاملہ،،، مسلم لیگ (ن) نے اس معاملے پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست آئین پاکستان کے آرٹیکل 54 کے تحت جمع کرائی گئی ہے اور اس پر 90 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر بحث کی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: