العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس، واجد ضیاء پر جرح 21 مئی تک ملتوی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نامزد ملزم نواز شریف کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے آخری گواہ واجد ضیاء کا گزشتہ روز بیان مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے آج سے جرح کا آغاز کیا۔ عدالت نے سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی اور خواجہ حارث آئندہ سماعت پر بھی واجد ضیاء پر جرح کا عمل جاری رکھیں گے۔ شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف اور دیگر کو آج سوالنامہ دیا جائے گا جس کے بعد جمعہ کو ملزمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی نیب کے گواہ تھے اور انہوں نے اپنا بیان قلمبند کرایا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: