پاکستانی شہری کی جان لینے والا امریکی ملٹری اتاشی بچ نکلا

ملٹری اتاشی کرنل : گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت میں ملوث امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو امریکا روانہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔ پولیس ریکارڈ امریکی حکام کو دے دیا گیا ہے تا کہ امریکا میں کرنل جوزف کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں جنھیں مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، اس لیے وہ پاکستان کی فوجداری، دیوانی اور انتظامی عدلیہ کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ ویانا کنونشن 1961ء اور 1972ء کے سفارتی استحقاق کے تحت بھی کرنل جوزف کو استثنیٰ حاصل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: