نوازشریف کا بیان،پیپلزپارٹی کا وزیراعظم سے وضاحت مانگنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحیٰ اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے تعلق بیان پر وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی سے وضاحت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی مشترکہ قیادت میں کراچی میں ہونے والے پارٹی کے اہم اجلاس کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اس حوالے سے وزیرِاعظم سے ان کا موقف بھی معلوم کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں اپنے دئیے گئے موقف سے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں جبکہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔ اجلاس میں شیری رحمان، نثار کھوڑو، خورشید شاہ اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: