پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول ہائوس کراچی میں ہونے والا اہم اجلاس اختتام پذیر

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مشترکہ طور پراجلاس کی صدارت ۔ اجلاس میں ایم این اے فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ نے شرکت کی۔نثار احمد کھڑو، مراد علی شاہ، نوید قمر، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی بھی موجود تھے ۔اجلاس میں نواز شریف کے حالیہ بیان کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم چار سال تک وزیرخارجہ مقرر نہ کر کے ملک کو سفارتی طور ناقابل رسائی رکھا۔نواز شریف اور اس کی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کا مضبوط موقف عالمی برادری میں جگہ حاصل نہ کر سکا۔اجلاس میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے  پارٹی سینیٹرز اور ایم این ایز کو فاٹا انضمام کے متعلق قانون سازی میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: