جسٹس ثاقب نثار کا پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی درخواست پر پی اے ایف کمپلیکس کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف جسٹس میاں  ثاقب نثار نے ایئرفورس کے افسروں کو ملک میں عدلیہ کے کردار پر لیکچر بھی دیا۔ ایئرچیف مارشل  مجاہد انور خان نے  چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ڈیمز کی تعمیر کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے  دیامر اور مہمند ڈیمزفنڈ کے لئے ائیر فورس کی جانب سے دس کروڑ روپے کا عطیہ پیش دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل  گذشتہ ماہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی  چیف جسٹس سے ملاقات کرتے ہوئے ڈیمز فنڈز کے لئے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا تھا، پاک فوج کے تمام افسران کی جانب سے دو دن جبکہ سپاہیوں کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: