وزیر اعظم کی ملک میں جلد ای آفس نظام متعارت کروانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو آن لائن پیمنٹ نظام جلد وضع کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے ملک میں گزشتہ ادوار میں ای آفس نظام متعارف کروانےکی برائے نام کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔انھوں نے ای آفس نظام متعارف کروانے کیلئے جلد ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈاکٹر عشرت حسین کو جلد ای آفس نظام متعارف کروانے کیلئے کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزیراعظم آفس سمیت تمام وزارتوں میں ای آفس نظام متعارف کروانے،ٹیلی کام سیکٹر کے لائسنسوں کی تجدید کیلئے وزیر خزانہ اور وزیر آئی ٹی پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: