کراچی،ایک ہفتے میں بجلی کا دوسرابڑابریک ڈاؤن

کراچی میں ہفتے میں دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،60فیصد شہر میں اندھیرے کا راج برقرار ہے، بجلی سے متاثرہ علاقوں میں ڈیفنس ویو، اختر کالونی، محمود آباد، کشمیر کالونی، ٹیچرز سوسائٹی، ملیر، ماڈل کالونی، طارق بن زیاد کالونی، گلستان جوہر بلاک 8 اور نارتھ کراچی سرسید ٹاؤن شامل ہیں۔ گلبرگ، کلفٹن بلاک 4،  گلشن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور کورنگی کے مختلف علاقے بجلی کے بریک ڈاؤن کا شکار ہیں ۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ای ایچ ٹی ٹرپنگ کے باعث کراچی میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے اور نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی منقطع ہے ،یاد رہے کہ دو روز کے دوران بجلی کا یہ دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے جس سے آدھے سے زائد شہر بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوا۔محمودآباد، لیاقت آباد، صدر، ڈیفنس، گلستان جوہر، گلشن اقبال، کلفٹن اور ملیر ہالٹ، ناظم آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جو کہ غیر معمولی ہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ ہو رہی ہے۔ دو سےتین گھنٹے میں کراچی میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: