فاٹا یونیورسٹی میں”پیغام پاکستان کی روشنی میں امن و امان کا قیام ” کے موضوع پر سیمینار

فاٹا : فاٹا یونیورسٹی میں پیغام پاکستان کی روشنی میں امن و امان کا قیام کے موضوع پو قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد نوجوانوں میں امن، ہم آہنگی اور مصالحت کو فروغ دینا تھا۔ مدارس میں چھٹیوں کے باوجود کوہاٹ،ہنگو، درہ آدم خیل اور خیبر سےعلماء کرام کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔ دیگر مقررین اور مہمانوں میں ڈسٹرکٹ خطیب کوہاٹ مفتی شفیع اللہ، ڈی جی آئی  آر آئی ڈاکٹر ضیاء، ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد، صدر چیمبر آف کامرس فیض شاہ، پیر آف گمگول شریف عبیداللہ شاہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد، تحریک انصاف کے ایم این اے قیصر جمال، فاٹا کے کالجز کے پرنسپلز سمیت فاٹا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے ذریعے نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شمولیت کی ترغیب دی گئی۔ سیمینار کے دیگر مقاصد میں ریاست مخالف پروپیگنڈے، تشدد اور انتہا پسندی سے نوجوانوں کو بچانے کی ترغیب دینا بھی شامل تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: