حنیف عباسی دل کی تکلیف کے باعث کیمپ جیل لاہور منتقل

ایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کو رات گئے اٹک جیل میں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے باعث انہیں صبح چار بجے کیمپ جیل لاہور منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل لاہور میں لیگی رہنما کا میڈیکل کیا جائے گا،پی آئی سی ڈاکٹرز کا بورڈ حنیف عباسی کا معائنہ کرے گا،طبیعت بہتر ہونے کی صورت میں حنیف عباسی کو واپس جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بائیس ستمبر کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کو تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: