ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر تیمور تالپورنے معافی مانگ لی

 چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں قائم بنچ نے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق معاملے کی سماعت کی ،رکن سندھ اسمبلی تیمورتالپورالیکشن کمیشن کے روبروپیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ زمانے سے یہ بات چل رہی ہے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی،چاہتے ہیں ہمیں کوئی ثبوت ملے تاکہ ایکشن لیں،سردار رضا حیات نے کہا کہ تیمورتالپورکی بات سن کرہمیں امید بندھی ہے۔ تیمور تالپور کے وکیل نے کہا کہ تیمورتالپورکے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کرچلایاگیا،تیمورتالپور نے کسی پرذاتی الزام نہیں لگایا،تیمورتالپور نے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق جنرل بات کی،تیمورتالپور نے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لگتا ہے تیمورتالپورکوووٹ بیچنے والے کانام معلوم ہے،کہیں ایساتونہیں پارٹی کے دباؤپربیان سے مکررہے ہیں، آپ نے کہاووٹ بیچنے والاشخص اسمبلی میں بیٹھا ہے،الیکشن کمیشن نے تیمورتالپورسے بیان پرتحریری جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیاتیمورتالپورکے اسمبلی میں بیان کوآئینی تحفظ حاصل نہیں؟،درخواستگزار نے کہا کہ تیمورتالپورکے بیان کوآئینی تحفظ نہیں ہے،وکیل نے کہا کہ اسمبلی میں بیان کوبھی پارلیمنٹ کی طرح آئینی تحفظ حاصل ہے،الیکشن کمیشن نے نئی درخواست پرتیمورتالپور کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: