گیس،بجلی کی قیمتیں بڑھانا درست اقدام ہے،آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا اپنے اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے، بڑھتا خسارہ، کم ہوتی معاشی ترقی اور زرمبادلہ ذخائر بڑے چیلنجز ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے ساتھ آرٹیکل 4 کے تحت معاشی جائزہ مکمل کر لیا ہے، پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ روپے کی قدر میں کمی کا سبب بن سکتا ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت ہے، جبکہ تیل کی بڑھتی قیمت پاکستان کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔ سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری مزید بڑھانے اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: