عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں،پرویزمشرف کی پیشگوئی

 اپنےایک بیان میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں کیوں کہ ان میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے۔انہوں نےکہاکہ عمران خان   کی مقبولیت کا گراف کافی اونچا جارہا ،مجھے لگتا ہے وہ ملک کے لئے کچھ کریں گے۔ سابق صدرکامزیدکہناتھاکہ عمران خان نوازشریف اور زرداری سے بہتر ہیں کیوںکہ ان کو 4 ، 4 بار دیکھ لیا، یہ کچھ نہیں کرسکتے، ان کی نیتیں ٹھیک نہیں ،انہوں نےکہاکہ عمران خان بُرا نہیں  اچھا آدمی ہے وہ ان لوگوں جیسا نہیں ان سے بہتر اور ایماندار ہے، اسے پیسوں کا کوئی لالچ نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: