بھارتی آرمی چیف کو مسئلہ کشمیر کی سمجھ ہی نہیں،سید علی گیلانی

حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو مسئلہ کشمیر کی سمجھ ہی نہیں ہے، ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کوپتاہی نہیں کہ تحریکیں بندوق کی گولی سےختم نہیں ہوتیں۔ کشمیری عوام بے حد اصولی اور جائز تحریک کے ساتھ ہیں۔ بھارتی آرمی چیف ہمیں مٹھی بھر نہ سمجھیں ہم ایک قوم کی حیثیت سے جدو جہد ترک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے کٹھ پتلی جلاد کشمیر میں بھیجے ہیں۔ کچھ روز قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوان ناراض ہیں اور اسلحہ اٹھا رہے ہیں لیکن آزادی ان کے لیے ممکن نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: