سرکاری اجلاسوں میں نااہل جہانگیر ترین کی شرکت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سرکاری اجلاسوں میں تحریک انصاف کے نااہل رہنما جہانگیر ترین کی شرکت انہیں مہنگی پڑ گئی،،، سرکاری اجلاس کی صدارت کیوں کی،،، جواب دینا ہوگا،،، لاہور میں مقامی وکیل نے جہانگیر ترین کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کو عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دے رکھاہے لیکن اس کے باوجود وہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسا کرنا عدالتی احکامات سے روگردانی کے مترادف اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت سے روکا جائے اور ان کے حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی لگائی جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: