انسداد دہشتگردی عدالت نے 12 مئی کیس میں میئر کراچی پر فرد جرم عائد کردی

کراچی : کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔وکلا کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر دیگر تین مقدمات میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تاہم عدالت نے سانحہ 12 مئی کےکیس میں آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 جون تک ملتوی کردی،دوسری جانب عدالت سے باہر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات ہونی چاہیے، سانحہ کے اصل حقائق اور چہرے عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: