کینجھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرگئی

کینجھر جھیل : گذشتہ 20 دنوں میں پانی کی سطح 3 فٹ سے زائد گرنے سے جھیل کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق کینجھر جھیل سے کراچی کو روزانہ 1200 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے لیکن جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 54 فٹ سے کم ہوکر 46 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ اگر جھیل میں فوری طور پر پانی نہیں چھوڑا گیا تو 44 فٹ کی سطح پر پہنچتے ہی کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب جھیل سے نکلنے والی نہروں کو فوری طور پر بند کرکے کینجھرجھیل میں پانی کی سطح برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں کے بی فیڈر لوئر سے ضلع کے پانچ تعلقوں ٹھٹھہ، گھوڑا باری، کیٹی بندر، میرپور ساکرو اور کھاروچھان میں پینے کا پانی ناپید ہوچکا ہے جبکہ فصلیں سوکھ رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: