کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے مقرر

 عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کا کیس فروری 2019 میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہو گی۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت 18 فروری 2019 کو دن 10 سے ایک بجے تک بھارت دلائل دے گا جب کہ 19 فروری کو دن 10 سے ایک بجے تک پاکستان دلائل دے گا۔ جبکہ 20 فروری کو 3 سے ساڑے 4 بجے تک بھارت دلائل دے گا جب کہ 21 فروری کو ساڑے 4 سے 6 بجے تک پاکستان اپنے دلائل دے گا۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: