ضمنی انتخابات، لاہور میں سیاسی پارہ اپنے عروج پر

ضمنی انتخابات کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، لاہور میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا، حلقہ این اے 131 میں سابق وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کی چونگی امرسدھو میں کارنرمیٹنگ جاری تھی،جس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو سیاسی کارکن شدید زخمی ہوگئے۔ تصادم کا مقدمہ درج کروانے دونوں پارٹیوں کے رہنما تھانہ فیکڑی ایریا پہنچ گئے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما جان محمد نے اپنےساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور اسلحے کے ساتھ لیگی کارکنوں کو تشدد کا نشانا بنایا۔خواجہ سعد رفیق نے اپنے مخالف امیدوار کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمایوں اختر نے درخواست میں انہیں نامزد کرکے جھوٹا ہونے کا ثبوت دیا ہے، تصادم کے تمام حقائق سے واقف ہونے کے باجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ پولیس نے دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں موصول ہوتے ہی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: