لاہور میں اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز

اورنج ٹرین : وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چینی قونصلیٹ بھی موجود تھے۔ اورنج لائن اسلام پارک سے لکشمی چوک تک چلائی گئی۔اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سسے گفتگو میں وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج خوشی کے اس موقع پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عام آدمی کو اورنج ٹرین سے بہت فائدہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی وجہ سے اورنج لائن منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیر ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اس منصوبے کیخلاف سٹے آرڈر لے کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: