لاہور:سینیٹ نشست پرانتخابی عمل جاری

پنجاب اسمبلی کے 354 ارکان آج گورنر پنجاب چوہدری سرورکی خالی ہونے والی نشست پر سینیٹرمنتخب کریں گے۔ صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام چار بجے تک جاری رہے گا ۔پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پریذائیڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف  نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر شہزاد وسیم جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنے مرکزی رہنما خواجہ احمد حسان کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ  پیپلز پارٹی اس نشست پر ن لیگ کی حمایت کررہی ہے۔ تحریک انصاف کےامیدوارکو ن لیگ کےامیدوار کی نسبت 19 ووٹوں کی برتری حاصل ہےلیکن مسلم لیگ ن  پیپلزپارٹی کی حمایت کے ساتھ ایک بڑے مقابلے کی توقع کررہی ہے ۔ تحریک انصاف کو اپنے اتحادیوں سمیت 185، نون لیگ کو پی پی کے ارکان کے ساتھ 166 کی حمایت حاصل ہے جبکہ تین آزاد ارکان بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: