لیاری پولیس مقابلہ،گینگ وار کا ملزم غفار ذکری ساتھی سمیت ہلاک

 ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم کے مطابق لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں حساس اداروں کی نشاندہی پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور دستی بم سے حملے بھی کیے۔تاہم ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین ملزم غفار ذکری اور اس کا قریبی ساتھی چھوٹا زاہد مارا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کے دو مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔جاوید عالم کے مطابق مقابلے کے دوران ایک 3 سالہ بچہ بھی جاں بحق ہوا، جو غفار ذکری کا بیٹا تھا اور جسے اُس نے ڈھال بنا رکھا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق زخمی سب انسپکٹر کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جنہیں پیٹ میں گولی لگی ہے جکہ ایک کانسٹیبل کو ٹانگ میں گولی لگی، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز (ایس ایم جی)، دستی بم، آوان بم، درجنوں گولیاں اور کئی میگزینز شامل ہیں۔غفار ذکری کے خلاف آپریشن میں 15 سے زائد پولیس موبائلوں نے حصہ لیا۔ غفار ذکری کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: