لوڈشیڈنگ:کےالیکٹرک نےعوام کوپھرٹرک کی بتی کےپیچھےلگادیا

کراچی:  کراچی کےعوام کورمضان کےچندروزمزیدبجلی کی بندش کاعذاب جھیلناہوگا،،،کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ کی مرمت کے لیے 20 مئی کی نئی تاریخ دے دی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور سٹیشن کے خراب یونٹ کی بحالی کا کام جاری ہے، جس کے لیے پرزہ ہالینڈ سے منگوایاہے، 41 ٹن وزنی پرزہ ہوائی جہاز کے ذریعے آج کراچی پہنچے گا جبکہ پرزے کی تنصیب کے لیے بیرون ملک سے ماہرین بھی بلائے گئے ہیں،  تنصیب کا عمل 20 مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تمام امور کی نگرانی چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن افسر کر رہے ہیں،یونٹ کی بحالی سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ کی خرابی کے سبب کے الیکٹرک کو 600 سے 700 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: