مریم نواز سابق وزیراطلاعات کو عہدے سے ہٹانے سے ناخوش

مریم نواز  : سابق وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ بیان نے ڈان لیکس کے معاملے کو پھر سے زندہ کردیا ہے۔ ڈان لیکس کے معاملے پرایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے فوج مخالف خبر کی اشاعت روکنے کی ناکامی کی تمام تر ذمہ داری اس وقت کے وزیراطلاعات پرویز رشید پرعائد کی جس پر پرویزرشید کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا  تاہم مریم نواز اس اقدام کو تاحال غلط قرار دیتی ہیں ، نوازشریف کے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں نے جب سوال کیا کہ ڈان لیکس کی خبر اگر درست تھی تو پرویز رشید کو کیوں عہدے سے ہٹایا گیا جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت سے ہٹانا غلط فیصلہ تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: