کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں پر میشا شفیع نے وضاحت کردی

کینیڈا : گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے بارے میں چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ گلوکارہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔ میشا شفیع نے ایک ٹویٹ کیا جس میں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اسی ٹویٹ میں بتایا کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں کینیڈا منتقل ہو رہی ہوں، وہ دیکھ لیں میں لاہور کی سڑک پر خوبصورت اور بہادر خواتین کے ساتھ موجود ہوں۔ میشا شفیع نے “ویمن آن ویلز” میں شرکت کی اور خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: