ممبئی حملہ کیس پیشرفت، استغاثہ کےآخری 2 پاکستانی گواہ طلب

بھارتی عدالت نے گواہوں کوطلبی کےسمن جاری کر دیئے ہیں۔ ،گواہوں میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیااورزاہداختر شامل ہیں۔ عدالت نے 27بھارتی گواہوں کی دستیابی سےمتعلق جواب طلب کرلیا ہے، بھارتی عدالت کا کہنا ہے کہ کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور صرف 2 پاکستانی گواہوں کابیان باقی ہے، جنوری 2016 سےبھارتی گواہوں سےمتعلق آگاہ نہیں کیا گیا، 23 مئی تک بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق جواب جمع کرایاجائے، مجموعی طور پرایف آئی اے کے 85گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی طرف سے 150 گواہوں کی فہرست عدالت کو دی گئی تھی جبکہ  گواہوں کو غیر ضروری قرار دے کر ترک کردیا گیا ، مقدمے میں مجموعی طور 8 ملزمان نامزد ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: