نقیب اللہ محسود قتل کیس :راﺅانوارپولیس مقابلے کا مرکزی ملزم قرار

کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق چاروں افراد کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی ہیں۔ جیو فینسنگ رپورٹ کے مطابق ملزم راﺅانوار جائے وقعہ پر موجود تھے، تمام کارروائی اور پولیس مقابلہ منصوبے کے تحت کیا گیا۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ملزمان کو ایک سے 5 فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں۔ واقعے کہ وقت تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، دوران تفتیش ملزم راﺅانوار اپنے ملوث نہ ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا، ملزم راﺅانوارمسلسل حقائق بتانے سے بھی گریز کرتارہا۔ رپورٹ کے مطابق راﺅانوار جھوٹے پولیس مقابلے کا مرکزی کردار قرار ہے جبکہ اے ایس آئی گدا حسین، سب انسپکٹر شعیب عرف شوٹر سمیت 10 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: