نوازشریف قومی کمیشن بنانےکےمطالبےپرڈٹ گئے

نوازشریف : وزیراعظم اورقائد مسلم لیگ (ن)نوازشریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ تکلیف دہ ہے میں اس کو مسترد کرتا ہوں،احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ حقائق اور حالات پر مبنی نہیں ،دنیا میں ہم تنہا ہو گئے ہیں ،دنیاکاکونساملک ہمارے ساتھ ہے؟،ان کا کہناتھا کہ پتہ چلنا چاہئے ملک کو اس نہج پر کس نے پہنچایا،پتہ چلناچاہئے کہ ملک میں دہشتگردی کی بنیادکس نے رکھی تھی؟اور اس کے ذمہ دار کون ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ قومی کمیشن قومی ضرورت ہے ،کمیشن بنناچاہئے تاکہ دودھ کادودھ ،پانی کاپانی ہوجائے،ان کا کہناتھا کہ اس وقت بھی سلامتی کمیٹی میں یہی باتیں کی تھیں کہ گھرکوٹھیک کریں،اس وقت بیان کوڈان لیکس بنادیاگیاتھا،ان کا کہناتھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کااعلامیہ افسوسناک اورتکلیف دہ ہے،ہمارا کتنا پیارا ملک تھا،آج دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے ،وقت آگیا ہے معلوم کرنا ہو گا ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: