نوازشریف کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں بھی شورشرابہ

پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان احتجاجا اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن کا موقف تھا کہ نوازشریف کی معافی تک اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشرید ملکی سلامتی پر حملے کر رہے ہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے اپوزیشن کو نوازشریف کے خلاف قرارداد پیش کرنے سے صاف انکار کر دیا،اپوزیشن نے ایوان سے نکل کر اسمبلی کی سیڑھیوں پر محاذ سنبھال لیا،اور نوازشریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی. شور شرابے کی صورتحال کے باعث سپیکر نے کارروائی 20 منٹ تک ملتوی کر دی۔بعدازاں اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی،کورم پورا نہ ہونے کے باعث ایوان کی کاروائی بدھ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی گئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: