نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس احتساب عدالت میں پیشی

 احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ملک ارشد کی عدالت میں نواز شریف ان کے وکیل خواجہ حارث اور گواہ محبوب عالم موجود تھے کہ اس موقع پر صحافیوں نے سابق وزیراعظم سے غیررسمی گفتگو کرنا چاہی۔پولیس اہلکار نے صحافیوں کو منع کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صاحب کا حکم ہے کہ نواز شریف سے صحافیوں کو بات نہ کرنے دی جائے۔ اہلکار نے کہا کہ صرف سلام دعا کرنا چاہیں تو اجازت ہے تاہم سوال جواب نہیں کرسکتے۔پولیس اہلکار نے صحافیوں کو نواز شریف سے دور کھڑے رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم خود بات کرنے آپ کو بلائیں تو ہم نہیں روکیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: