سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 نواز شریف :سابق وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے پیش کردہ قراد داد میں کہا گیا کہ پنجاب کا مقدس ایوان نواز شریف کو فی الفور گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتا ہے۔نواز شریف قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ نواز شریف کی بھارت نوازی میں اب کوئی شکوک وشبہات نہیں رہے۔وہ اپنے متنازعہ بیان کی آڑ میں پاکستان کے تشخص کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ مقدس ایوان کی متفقہ رائے ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کی طرح میاں نواز شریف کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی جائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: