نوازشریف پربھارت منی لانڈرنگ کاالزام

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب آفس کی جانب سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا کہ کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس صبح موصول ہوا، پہلے سے میٹنگز اور مصروفیات کا شیڈول طے تھا، اس لئےآناممکن نہیں تھا،نیب آفس کاکہناہےکہ چیئرمین کوپیشی کیلئےمناسب وقت دیاجائے۔قائمہ کمیٹی نےچیئرمین کی معذرت کی درخواست ردکردی اورانہیں آج ہی ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں جبکہ کمیٹی نے نیب آفس کےساتھ خط و کتابت اور چیئرمین نیب کی جانب سے الزامات کا ریکارڈ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: