بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں جنگ بندی کی تجویزمستردکردی

بھارت : غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں سرگرم کشمیریوں سےکوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشیمرکی وزیراعلیٰ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی فیصلہ لینا ٹھیک نہیں رہے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نےبھی دوٹوک الفاظ میں سیز فائر تجویز کو مستردکردیا، صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ آزادی کی تحریک چلانےوالوں  کےخلاف فوج کا آپریشن جاری رہےگااوراس عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں جموں و کشمیر میں   کامیابی سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں اوران کارروائیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: