اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا،ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے، اپوزیشن کے بڑوں نے سر جوڑ لیے،،، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ انتخابی امیدوار لانے پراتفاق ہوگیا۔ گذشتہ شب پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدواروں کی حمایت کریں گے، اس حوالے سے دیگر جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔سینیئر رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان قائرہ نے کہا کہ کراچی، رحیم یار خان میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرے گی جبکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کو سپورٹ کرے گی، اس حوالے سے مشترکہ انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، دونوں جماعتیں مل کر انتخابی عمل میں ایک دوسرے کا ساتھ بھی دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: