اورنج لائن ٹرین کی دوسری آزمائشی سروس آج سے شروع ہو گی

رمضان المبارک کے پیش نظر اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کی تاریخ تبدیل کی گئی، اس سے قبل ٹیسٹ رن سترہ مئی کر رکھا گیا تھا۔آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورنج لائن ٹرین کے دوسرے آزمائشی سفر کا افتتاح کریں گے،اس موقع پر چینی قونصلیٹ جنرل بھی ان کے ہمراہ ہونگے، جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان ، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اس موقع پر موجود ہونگے،ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلی پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے .دوسرے آزمائشی سفرمیں ٹرین گیارہ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، آج اس سفر سے شہری بغیر ٹکٹ کے لطف اندوز بھی ہو سکیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: