پاکستان اور سعودی عرب میں 3معاہدے طے پا گئے

پہلےمعاہدے کے تحت سعودی عرب مالاکنڈ میں انفراسٹرکچرکی بہتری کے لیے 72 ملین ڈالر فراہم کرے گاجبکہ دوسرے معاہدے میں ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں روڈ ٹرنل کی تعمیر کیلئے چھبیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر فراہم کرے گا اور تیسرے معاہدے کے مطابق سعودی عرب زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے 104 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ ان معاہدوں پر وزیرخزانہ اسد عمر اورسعودی ڈویلپمنٹ کے سربراہ نے دستخط کئے۔پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ توانائی اور مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کےمعاملے پربات چیت ہوئی جس کی روشنی میں دونوں ممالک  کے درمیان مستقبل قریب میں متعدد معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط  ہونے جارہے ہیں۔پاکستانی وفدمیں وزیرتوانائی عمرایوب،مشیر تجارت عبدالرزاق داوئود،چیئرمین پاکستان سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف جبکہ سعودی وفد میں سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،آرامکوپٹرولیم،اقوا پاوراورمعادن کمپنی کےنمائندے شامل تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: