پاکستان اور افغانستان امریکہ،طالبان کے درمیان سینڈوچ بن چکے ہیں، ناصرجنجوعہ

ناصرجنجوعہ : مشیرقومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور افغانستان درد اورمشکلات کے شراکت دار ہیں،افغانستان دنیا کا زخم بن چکا،ہمیں مل کرزخم پر مرہم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو سیاسی دھارے سے باہر رکھنا بڑی غلطی تھی پاکستان نے افغانستان کے باعث دہشتگردی کا سامنا کیا پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کیساتھ کھڑا رہا اورکھڑا ہے۔قومی سلامتی کے مشیرکا کہنا تھا کہ کس نے افغانستان کو استعمال کیا اورچھوڑا؟ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہماری مجموعی ناکامیوں کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ہم امریکا اور طالبان کے درمیان سینڈوچ بن چکے ہیں۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کراس صورت حال کو الٹا موڑنا ہو گا،ہمیں مل کر ایک دوسرے کے لیے تجارتی راہداریاں بنانا ہونگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بامقصد پیداواراورترقی کے حصول کیلیے بھی ہمیں با مقصد بات چیت کرنا ہو گی، پاکستان، افغانستان اور چین کو ایک دوسرے کو اہمیت دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاک، افغان ایکشن پلان برائے امن و ہم آہنگی بہترین پلیٹ فارم ہے دونوں ممالک کو جوکچھ چاہیے وہ دوطرفہ سطح پرموجود ہے پاکستان، افغانستان ایک دوسرے کیلئے راہداری، چین کو مدد گار بننا ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: