پاکستان میں موجود سفارتکاروں کی قدر کرتے ہیں،اعزاز چوہدری

پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایاہے،پاکستان اورامریکاکی کوشش ہے کہ معاملے کوجلدحل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے لائحہ عمل کے علاوہ اورکون ساطریقہ ہوسکتاہے؟،آپس میں رابطہ رکھنے سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے ،اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان اورامریکاکو مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہئے۔ واشنگٹن میں بات کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاملات جلد سلجھاؤ کی طرف آئیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے دونوں ممالک کومعاملات حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیئے۔ دوسری جانب اعزاز چوہدری نے واشنگٹن میں پاکستان ایمبیسی کے کونسلر ونگ کا افتتاح کیا،اس موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں امریکہ کی پاکستان کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے سفارتی مشن کے کردار اور کوششوں بھی تعریف کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: