پاکستان سٹیل ملز ملازمین کےصبرکاپیمانہ لبریز

 سٹیل ملز : پاکستان سٹیل ملز کےملازمین 5ماہ سےتنخواہیں جاری نہ ہونےپراحتجاجاسڑکوں پرنکل آئے،ملازمین نےنیشنل ہائی وےپراحتجاجی مظاہرہ کرتےہوئےسڑک کوٹریفک کیلئےبندکردیا،جس سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نےاحتجاج کوبڑھاتےہوئےریلوےٹریک کوبھی بندکردیا،ٹریک بندہونےسےٹرینوں کی آمدورفت عارضی طورپرمعطل ہوگئی۔ملازمین نےحکومت سےمطالبہ کیاکہ 5ماہ کی تنخواہیں فوری جاری  کی جائیں ورنہ احتجاج کادائرہ کاربڑھادیاجائےگا۔ان کاکہناتھاکہ تنخواہیں نہ ملنےسےگھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے۔ پولیس حکام نے ہائی وےاورریلوے ٹریک کھلوانےکیلئےاحتجاجی ملازمین سے مذاکرات شروع کردیئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: