زیارت:تحصیل سنجاوری میں پاکستان زندہ باد ریلی

زیارت: زیارت کی تحصیل سنجاوری میں قبائلی رہنما سردار صابر خان دومڑ کی قیادت میں  پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں قبائلیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم ہاتھ میں اٹھائے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر قبائلی رہنما سردار صابر خان دومڑ کا کہنا تھا کہ پشتون عوام محب وطن اور پاکستان سے محبت کرنے والی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جب تک پاک فوج ہے تب تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: