برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ

برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کے نامناسب رویے پر وزارت خارجہ پاکستان کا ایکشن،،، پاکستانی ہائی کمشنر نامناسب رویے پر وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر وزارت خارجہ کی جانب سے انہیں ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے،ان کی جگہ جوہرسلیم،ظہیرجنجوعہ اورنغمانہ ہاشمی میں سےکسی ایک کو برطانیہ میں ہائی کمشنر تعینات کئے جانےکا امکان ہے۔واضح رہےآئی پی پی اےایوارڈ شومیں پاکستانی ہائی کمشنرکے نامناسب رویےکاوزراتِ خارجہ نےنوٹس لیاتھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی ہائی کمشنر کو وضاحت کیلئے ہیڈکوارٹر اسلام آباد طلب کیا تھا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئے ہائی کمشنر کا تعلق دفتر خارجہ سے ہی ہوگا جبکہ صاحبزادہ احمد خان کی نئی تعیناتی کیوبا میں ہونے کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: