پیرس میں چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک ، 4 زخمی

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشتگردحملےمیں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، ا حملہ آور نےلوگوں پر چاقو کےوارکئے۔ فرانسیسی پولیس نے ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پراسیکیوٹرز کے مطابق واقعہ کی دہشت گردی کے تناظر میں تفتیش شروع کر دی ہے۔فرانسیسی صدر نےواقعہ پرافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ آزادی کے دشمنوں کے آگے ہار نہیں مانیں گے،ان کاکہناتھاکہ فرانس نے ایک بارپھر آزادی کے لیے دیے گئے خون کی قیمت چکائی ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گرد کو مارنے والے پولیس افسران کو فرانسیسی عوام کی جانب سے سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: