مالم جبہ اراضی، ہیلی کاپٹر کیس، پرویز خٹک نے نیب میں تفصیلی جواب جمع کرادیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں نیب ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 30 سوالات کے جوابات جمع کرائے ہیں۔نیب کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو 2 سوالنامے دیئے گئے تھے، ہر سوالنامہ 15 سوالات پر مشتمل تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوالناموں میں مالم جبہ میں سرکاری اراضی کی لیز اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔وزیراعلی پرویز خٹک کی جانب سے جمع کرائے گئے تفصیلی جوابات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اگر جوابات تسلی بخش نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ کے خلاف ریفرنس قائم کیا جائے گا۔25 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مالم جبہ اراضی اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیے جانے پر نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: