پشاور،نامعلوم افراد کی فائرنگ مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسماعیل درویش کی گاڑی پرفائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق حملے میں مولانا اسماعیل درویش اور ان کا گارڈ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے مولانا اسماعیل درویش کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مولانا اسماعیل دم توڑ چکے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مولانا اسماعیل درویش پی کے 78 سے آزاد حیثیت سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: