اسپیکر کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری خلاف قانون،ن لیگ

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی خدمت گاروں کو محض سیاسی مخالف ہونے پر عبرت کا نشان بنانے کی روش پہلے بھی ملک و قوم کا نقصان کر چکی ہے۔ چین اور ترکی سمیت جس کو ساری دنیا نے شاباش دی اور اس کی مثال دی، نیب نے اسے گرفتار کر لیا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کے استعمال کی بد قسمت تاریخ ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے، سیاستدانوں کو کرپشن کی ایک برائی بنا کر پیش کرنا ملک دشمنی ہے، ملک کو اس کا نقصان ہو رہا ہے۔ شہباز شریف نے اپنی زندگی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وقف کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر گرفتاری سے ثابت ہو گیا کہ حکومت مسلم لیگ ن سے کتنی خوفزدہ ہے۔ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن مخالفین اپنی سیاسی موت سمجھتے ہیں۔مسلم لیگ ن تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور قائدین کی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: