مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے 25 مئی تک درخواستیں طلب کر لیں

مسلم لیگ ن :موجودہ حکومت کی مدت اس ماہ ختم ہونے والی ہے اور جنرل الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی آمد آمد ہے۔ الیکشن کے حوالے سے سیاسی ماحول بھی خوب گرم ہے۔ ن لیگ کے متوالے بھی ہو جائیں تیارکیوں کہ تحریک انصاف کے بعد اب مسلم لیگ ن نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کے  خواہشمند امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری شیڈول میں قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند افراد سے 25 مئی تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ مسلم لیگ ن 2018 الیکشن میں ٹکٹ فارم جاری کر دیے۔ درخواستیں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون جمع کروائی جا سکیں گی۔ قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے لیے پارٹی فیس 50 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لیے 30 ہزار مقررکی گئی ہے۔ مخصوص نشستوں کے لیے قومی اسمبلی کی فیس 1 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے لیے 75 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ ٹکٹ کے خواہشمندوں کو پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر اعتماد کا اقرار کرنا ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: