پیپلزپارٹی کے بڑے آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے

پیپلزپارٹی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔کراچی میں بلائے گئےاجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان سمیت رہنما شرکت کریں گے.پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران نگران وزیراعظم کے ناموں پر غور ہوگا جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نگران وزیراعظم سے متعلق پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے  جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: