پنجاب اور بلوچستان اسمبلی میں آج بجٹ پیش کیا جائے گا

پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث آئندہ 4 ماہ کا بجٹ پیش کریں گی جس کا کُل حجم 200 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ پنجاب اسمبلی :پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12 بجے ہوگا جس میں صوبائی وزیر خزانہ بجٹ تقریر کریں گی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی آج پیش کیا جا رہا ہے جس کے لیے بجٹ کا کل حجم تقریباً 350 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی اخراجات نوے ارب روپے اور آٹھ ہزار سے زائد نئی آسامیوں کی تجویز ہے.ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافے جبکہ امن وامان کے لیے پینتیس ارب، تعلیم کے لیے پچاس ارب، صحت کے لیے انیس ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، اس سے پہلے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ11مئی کو پیش کیا جانا تھا لیکن حکومت نے اجلاس موخر کر دیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: