رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

رمضان : پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دے گا، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں موسم ابرآلود ہوگا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی آج غروب آفتاب کے وقت عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، آج کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، رات 8بج کر 11منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: